تاریخ شائع کریں2019 22 April گھنٹہ 12:26
خبر کا کوڈ : 416136

پاکستانی وزیراعظم کا تہران کے سعدآباد پیلس میں شاندار استقبال کیا گیا

پاکستان کے وزیراعظم کا سعدآباد پیلس تہران آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا
پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ ایران اور تہران میں استقبال کا پاکستانی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرانعکاس ہوا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کا تہران کے سعدآباد پیلس میں شاندار استقبال کیا گیا
پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ ایران اور تہران میں استقبال کا پاکستانی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرانعکاس ہوا ہے۔
سب سے پہلے پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل دنیا اور اس کی ویب سایٹ کی شہ سرخی
وزیراعظم کی تہران کے سعدآباد پیلس آمد، شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش
دنیا ویب سایٹ لکھتا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کا سعدآباد پیلس تہران آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایرانی وزیراعظم حسن روحانی نے عمران خان کا استقبال کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ میڈیا نمائندگان کے سامنے ہاتھ ملایا۔
وزیراعظم نے دورہ ایران کے آغاز پر مشہد میں مختصر قیام کیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا حسینی اور دیگر سینئرحکام نے مشہد ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ مشہد میں قیام کے دوران عمران خان نے امام رضاؒ کے مزار پر حاضری دی، دعا کی اور نوافل ادا کئے۔ انہوں نے مزار کے احاطہ میں قرآن پاک میوزیم کی زیارت کے علاوہ روزہ کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی سے بھی ملاقات کی۔ عمران خان نے محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاکستان سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد کو سہولت دینے پر صوبہ خراسان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
خراسان صوبہ کی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کثیرالجہت شعبوں میں ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے، ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا ان کی حکومت کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، روضہ کے متولی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مشہد جیسے مقدس شہر سے اپنے دورہ کے آغاز پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں نے کبھی فراموش نہیں کیا کہ ایران ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل ہم اور اس کی ویب سایٹ کی شہ سرخی: وزیراعظم عمران خان کے سعد آباد پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا
ہم ویب سایٹ لکھتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعد آباد پیلس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان کا استقبال کیا۔
سعد آباد پیلس پہنچنے پر عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ عمران خان ایرانی صدر حسن روحانی سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز ایران کے دورے پر تہران پہنچے تھے۔ عمران خان ایران کا یہ دورہ ایرانی صدرحسن روحانی کی دعوت پرکررہے ہیں جب کہ یہ ان کا ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے اوروزیراعظم دورے کے دوران پاک ایران تجارت بڑھانے پر بات چیت کریں گے اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
ایکسپریس ویب سایٹ کی شہ سرخی: وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال
وزیراعظم عمران خان ایران کے صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدارتی محل سعدآباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ پہنچے تھے جہاں ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
روزنامہ جنگ کی شہ سرخی: وزیراعظم کا ایران آمد پر پرتپاک استقبال
وزیراعظم عمران خان کی ایران آمد پر ایرانی صدر کی جانب سے اُن کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان ایران کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں سعدآباد پیلس پہنچنے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔
سعدآباد پیلس میں وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان کل سہ پہرکوئٹہ سے  پہلے ایران کے صوبے خراسان رضوی کے دارالحکومت مشہد مقدس پہنچے جہاں ان کا استقبال گورنر رضا حسینی نے کیا۔
پاکستان کےوزیراعظم سے امام علی رضا (ع) کے مزار کے متولی احمد مروی اور صوبہ خراسان کی قیادت نے ملاقات کی،اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مزید قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔
عمران خان نے مشہد میں حضرت امام علی رضا کے حرم مطہر پر حاضری دی، زیارت کی،نوافل ادا کئے اور عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی کےلئے دعا کی۔
https://taghribnews.com/vdcaeinyi49n661.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ