تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 18:28
خبر کا کوڈ : 416012

امریکی پابندیاں داعش کو نابود کرنے کا انتقام ہے

جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علاء ا لدین بروجردی نے کہا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکا کا اقدام عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے میں اس فورس کے اہم رول کا انتقام ہے
امریکی پابندیاں داعش کو نابود کرنے کا انتقام ہے
عراق کے ہمسایہ ملکوں کے پارلیمانی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علاء ا لدین بروجردی نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکا کا اقدام عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے میں اس فورس کے اہم رول کا انتقام ہے
بغدا میں عراق کے ہمسایہ ملکوں کے پارلیمانی اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے علاء الدین بروجردی نے کہا کہ علاقے میں ایران کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش اور دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام شامل کرنے کے امریکی اقدام کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا -انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے دہشت گرد گروہوں منجملہ منافقین کے دہشت گرد گروہ ایم کے او، اور اسی طرح عراق اور شام میں داعش کے خلاف جنگ کے میدان میں شاندار کارنامے انجام دیئے ہیں -انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کے خلاف امریکا کا حالیہ اقدام ایک طرح سے انتقامی اقدام ہے کیونکہ خود امریکا دہشت گردوں کا پشت پناہ اور حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی جنگ اور بحران ہوتا ہے وہاں امریکا کا ہاتھ ضرور ہوتا ہے ۔عراق کے پڑوسی ملکوں کے پارلمانی سربراہوں کے بغداد اجلاس میں ایران کے پارلیمانی وفد کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے شام کے جولان کے علاقے پر صیہونی حکومت کی حکمرانی کو تسلیم کرنے کے ٹرمپ کے اقدام کی بھی مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی کوئی چیز تبدیل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور صیہونی حکومت کو اس بات کا حق نہیں ہے کہ وہ کسی اسلامی اور عرب سرزمین کے بارے میں کوئی فیصلہ کریں -علاء الدین بروجردی نے عراق کے بارے میں بھی کہا کہ ایران ہمیشہ عراق کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے تحفظ اور اس ملک میں امن و استحکام کی برقراری پر زور دیتا رہاہے -عراق اور اس کے ہمسایہ ملکوں کویت اردن ترکی شام سعودی عرب اور ایران کے پارلیمانی وفود اور سربراہوں کی شرکت سے ایک روزہ کانفرنس سنیچر کو بغداد میں منعقدہوئی ۔اس کانفرنس میں ایرانی وفد کی قیادت علاء الدین بروجردی نے کی -کانفرنس سے خطاب میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ عراق نے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو شکست دے کر اپنی بین الاقوامی حیثیت حاصل کرلی ہے۔انھوں نے اس کانفرنس اور آج کے دن کو عراق کے لئے تاریخی قرار دیتے ہوئے اپنے ان تمام پڑوسیوں اور دوست ملکوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت ایام میں عراق کا ساتھ دیا ۔ 
https://taghribnews.com/vdcdf90oxyt0fz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ