تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 18:13
خبر کا کوڈ : 416009

امریکا نے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حمایت کا اعلان کر دیا

حکومت کی فوج کی پیشقدمی اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی پسپائی کی خبرین مل رہی ہیں
فوج کی پیشقدمی اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی پسپائی کی خبرین مل رہی ہیں۔ اس دوران امریکا نے خلیفہ حفتر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
امریکا نے لیبیا میں خلیفہ حفتر کی حمایت کا اعلان کر دیا
لیبیا کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں قومی وفاق کی حکومت کی فوج کی پیشقدمی اور جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی پسپائی کی خبرین مل رہی ہیں۔ اس دوران امریکا نے خلیفہ حفتر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
لیبیا کی قومی حکومت نے ایک بیان میں دارالحکومت طرابلس میں جنوبی اور مشرقی علاقوں میں خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج کے مقابلے میں لیبیا کی قومی حکومت کی فوج کی پیش قدمی جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
لیبیا کی قانونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کی قومی فوج نے خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
اسی اثنا میں لیبیا کے پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ہفتے کی رات خلیفہ حفتر کے پندرہ فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
دوسری جانب صحت کی عالمی تنظیم نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے اور جارحیت کے آغاز سے اب تک اس شہر میں کم از کم دو سو بیس افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خلیفہ حفتر کی فوج نے کہ جس نے سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کی حمایت سے برسوں سے مشرقی لیبیا پر قبضہ جما رکھا تھا، خلیفہ حفتر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چار اپریل کو طرابس پر حملہ شروع کیا ہے۔
دریں اثنا امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں لیبیا میں خلیفہ حفتر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیفہ حفتر نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں بھرپور کردار اد کیا ہے اور انھوں نے لیبیا کے تیل کے ذخائر کا دفاع کیا ہے نیز اس سلسلے میں کوششیں بدستور جاری ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں لیبیا کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی دروازے کھلے رکھیں اور خلیفہ حفتر کو لیبیا کے سیاسی عمل میں اہم کردار ادا کرنے دیں۔
https://taghribnews.com/vdcjymexhuqevyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ