تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 18:10
خبر کا کوڈ : 416008

ترک حکام نے متحدہ عرب امارات کے 2 جاسوس فرگتار کرلیے

ترک سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے ان دو عرب جاسوسوں کی نگرانی کررہی تھیں
ترکی نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث متحدہ عرب امارات کے دو جاسوسوں کو گرفتار کرلیاہے۔
ترک حکام نے متحدہ عرب امارات کے 2 جاسوس فرگتار کرلیے
ترکی نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث متحدہ عرب امارات کے دو جاسوسوں کو گرفتار کرلیاہے۔
آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرنے والے دوعرب جاسوسوں کو گرفتار کرکے سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ترک سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے ان دو عرب جاسوسوں کی نگرانی کررہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جاسوسوں کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے جن  کو استنبول میں مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔
زیرحراست دونوں جاسوسوں کے قبضے سے کمپیوٹر برآمد ہوئے ہیں, جنھیں خفیہ مقام میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ ترک حکام نے مشتبہ جاسوسوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انھیں عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں بہیمانہ اور مجرمانہ طور پرقتل کیا گیا تھا جس کے بارے میں سعودی حکام نے شروع میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں سعودی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی۔
سعودی عرب میں اس حوالے سے رواں سال کے اوائل میں 11 افراد کے خلاف ٹرائل شروع کیا گیا تھا البتہ قاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد کے باوجود تاحال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سی آئی اے نے اپنی تحقیقات میں کہا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے براہ راست احکامات جاری کیے تھے لیکن وائٹ ہاؤس نے سعودی عرب کی جانب سے اس رپورٹ کو مسترد کرنے پر خاموشی اختیار کرلی تھی۔
جمال خاشقجی کے قتل سے پوری دنیا میں سعودی عرب کے حکمرانوں خاص کر ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdciuqa5vt1azu2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ