تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 18:04
خبر کا کوڈ : 416006

غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی جوان شہید

غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا
فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تینتیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے
غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی جوان شہید
فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تینتیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ صیہونی فوجیوں نے نابلس کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق فلسطینیعوام نے پچپن ویں ہفتے بھی غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے نعرے لگائے۔ اسرائیلی فوجیوں نے پرامن واپسی مارچ میں شریک فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں تیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں پانچ امدادی کارکن اور چار صحافی بھی شامل ہیں۔
اس سے پہلے فلسطین کی وزارت صحت کے واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ میں بارہ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
پرامن واپسی مارچ پرصیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک دوسو بہتر سے زائد فلسطینی شہید اور ستائیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے کئی ہزار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہےاسی دوران اطلاعات ہیں کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے نابلس میں واقع ایک چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان غیر آتشیں اسلحے سے ان پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcgz39t3ak9qz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ