تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 416005

افغاننستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر دہشتگردانہ کاروائی

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا
افغان سیکورٹی اداروں نے کابل میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے
افغاننستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر دہشتگردانہ کاروائی
افغان سیکورٹی اداروں نے کابل میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ پانچ خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ وزارت خانے کی عمارت پر حملے کی کوشش کی جسے سیکورٹی فورس نے بروقت ناکام بنادیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تمام کے تمام پانچ خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آّپریشن کے دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دہشت گرد گروہ داعش کا پرچم پڑا ملا ہے۔
طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxvdjtw6dyxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ