تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 17:52
خبر کا کوڈ : 416003

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے

گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے
سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 6 دھماکوں کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور ملک کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 129 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تین گرجا گھروں اور تین 5 اسٹار ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے۔
پہلا دھماکا کولمبو میں سینٹ انتھونی چرچ میں، دوسرا سینٹ سبیس ٹین کولمبو کے باہر کے علاقے میں اور تیسرا کولمبو کے ہوٹل میں ایک بٹی کالاؤ کے گرجا گھر میں ہوا ہےجبکہ نشانہ بننے والے تین ہوٹلوں میں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے دھماکوں کی نوعیت ابھی فوری معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdz90osyt0fz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ