تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 17:48
خبر کا کوڈ : 416002

فرانس بھر میں یلو جیکٹ مظاہرے جاری، صدر سے استعفی کا مطالبہ

فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں
فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے جبکہ مختلف مقامات پر مظاہریں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں
فرانس بھر میں یلو جیکٹ مظاہرے جاری، صدر سے استعفی کا مطالبہ
فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کے مظاہرے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے جبکہ مختلف مقامات پر مظاہریں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
 مظاہرین صدر ایمانوئل ماکرون کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے تھے، گزشتہ ہفتے کی نسبت اس ہفتے مظاہرین کی تعداد بھی زیادہ تھی۔ مظاہرین نے چھوٹے بڑے شہروں میں چوراہوں پر ٹریفک بلاک کردیا تھا جبکہ وہاں سے گزرنے والے افراد مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔ مظاہروں کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے توڑ پھوڑاور گاڑیوں کو آگ لگانے کے الزام میں 126 افراد گرفتارکرلیا۔
 فرانس میں سترہ نومبر سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا یلوجیکٹ مظاہرہ اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے دوران دس افراد ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccxeq0i2bqsx8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ