تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 416000

جنوبی افریقہ میں ایسٹر کی تقریب کے دوران چرچ کی دیوار گرگئی

ایسٹر کی تقریب کے سلسلے میں سیکڑوں افراد موجود تھے
جنوبی افریقہ میں ایک چرچ کی دیوار اُس وقت منہدم ہوگئی جب ایسٹر کی تقریب کے سلسلے میں سیکڑوں افراد موجود تھے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
جنوبی افریقہ میں ایسٹر کی تقریب کے دوران چرچ کی دیوار گرگئی
جنوبی افریقہ میں ایک چرچ کی دیوار اُس وقت منہدم ہوگئی جب ایسٹر کی تقریب کے سلسلے میں سیکڑوں افراد موجود تھے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن کے شمالی علاقے میں واقع پینٹا کوسٹل چرچ کی دیوار تیز ہواؤں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
چرچ میں ایسٹر کی رسومات کی ادائیگی کے لیے سیکڑوں افراد جمع تھے اور اپنے مذہبی فریضے کے بعد موسم کی خرابی کے باعث درجنوں افراد گھر جانے کے بجائے چرچ میں ہی سو گئے تھے۔  دیوار انہی سوئے ہوئے افراد پر گری۔ اس علاقے میں تیز بارشوں اور طوفان کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔
دور افتادہ علاقے میں ہونے اور موبائل فون سروس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک زخمی نے بمشکل پولیس اسٹیشن پہنچ کر حادثے کی اطلاع دی۔ ریسکیو اداروں کے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے بھی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔
https://taghribnews.com/vdcawinyw49n6w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ