تاریخ شائع کریں2019 21 April گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 415995

پاکستان ہمیشہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے

پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے کہا
ایران میں متعین پاکستانی سفیر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔
پاکستان ہمیشہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے
ایران میں متعین پاکستانی سفیر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے امریکی اقدام کی مذمت کی ہے۔
پاکستانی سفیر رفعت مسعود نے کہا کہ ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تمام تر سرگرمیاں دشمن کے خطرات کے مقابلے میں ایک خود مختار ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے اور دنیا کے کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شروع ہی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔
 پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ علاقائی صورت حال کی بہتری اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ اور چند جانبہ بات چیت ضروری ہے۔
رفعت مسعود پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران اور اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد اور تہران باہمی اقتصادی تعلقات کو آگے بڑھانے اور مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو بہتر بنانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdccopq0p2bqso8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ