تاریخ شائع کریں۳۱ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۵:۳۱
خبر کا کوڈ : 415945

صدر حسن روحانی صوبہ لرستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دھانی

جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان کے دورے پر ہیں
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے کھڑے ہیں
صدر حسن روحانی صوبہ لرستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دھانی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے کھڑے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ لرستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کے لئے کھڑے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ہم عوام کے درد اور غم کو اچھی طرح محسوس کرتے ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو دور کرنے کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ سال رحمت اور برکت کا سال ہے اس سال ایران پر اللہ تعالی کی فراواں رحمت نازل ہوئی ہے گذشتہ 100 سال میں بے نظیر بارش ہوئی ہے۔ اللہ تعالی نے ایرانی عوام کو خشکسالی کے بحران سے نجات عطا کی ہے۔ ہم اس عظيم نعمت اور رحمت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ عظیم سیلاب کے پیش نظر جانی نقصان بہت کم ہوا ہے جبکہ ایرانی عوام کے لئے بارشوں کے برکات بہت زيادہ ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم کندم کے شعبہ میں خود کفائی تک پہنچ گئے ہیں۔
صدر حسن روحانی نے سرسبز فضا اور جنگلات کو احیا کرنے پر بھی تاکید کی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس