تاریخ شائع کریں2019 20 April گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 415943

عمران خان کے دوره ایران سے پہلے دہشتگردی تشویشناک ہے

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے حامی مسلم ممالک کے مابین روابط سے خوفزدہ ہیں
عمران خان کے دوره ایران سے پہلے دہشتگردی تشویشناک ہے
اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے حامی مسلم ممالک کے مابین روابط سے خوفزدہ ہیں.
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دوره ایران سے پہلے جو نہایت تاریخی دورہ ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کی حالیہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد، انتہاپسند اور ان کے حامی اسلامی ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات سے ڈرتے ہیں.محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی صوبے بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں نے کئی بسوں کو روک کر 14 مسافروں کو اتار کر ان پر گولیاں برسا کر انھیں قتل کردیا.جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان نیوی، فضائیہ اور کوسٹل گارڈز کے اہلکار بھی شامل تھے.
https://taghribnews.com/vdcfjtdjmw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ