تاریخ شائع کریں۳۱ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۴
خبر کا کوڈ : 415933

حزب اللہ اسرائیل ہر روز 1000 میزائیل فائر کرسکتی ہے

میجر جنرل یوئیل اسٹریک نے واللا نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران کہا
صیہونی حکومت کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل پر روزانہ ایک ہزار میزائل برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
حزب اللہ اسرائیل ہر روز 1000 میزائیل فائر کرسکتی ہے
صیہونی حکومت کے ایک سینیئر فوجی کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل پر روزانہ ایک ہزار میزائل برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
صیہونی حکومت کےناردرن کمانڈ آئی ڈی ایف کے سربراہ میجر جنرل یوئیل اسٹریک نے واللا نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کے دوران کہا کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔
مذکورہ اسرائیلی کمانڈر نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کے اسٹریٹیجک ٹھک*انوں پر زیادہ سے زیادہ میزائل برسانے کی توانائی رکھتا ہے اور اس کے پاس اس کے لئے ساز وسامان بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی کمانڈر یوئیل اسٹریک نے کہا کہ مستقبل میں ممکنہ جنگ کے دوران اگر ضروری ہوا تو اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر واقع سبھی رہائشی علاقوں کو خالی کرالیا جائے گا۔
اس سے پہلے بھی صیہونی حکومت کے بعض فوجی کمانڈروں کا یہ بیان سامنے آچکا ہے کہ دوہزار انیس اسرائیل کے لئے سخت اور پیچیدہ سال ثابت ہوگا۔
اسرائیل کے ایک اور فوجی کمانڈر تامیریدعی نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ حزب اللہ کے میزائل مقبوضہ فلسطین کے ہر علاقے کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس