QR codeQR code

یمن پر سعودی عرب اور امریکا کی جارحیت کی مذمت اور مظاہرے

صعدہ میں امریکا اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے

20 Apr 2019 گھنٹہ 14:23

یمن کے ہزاروں شہریوں نے صوبہ صعدہ میں امریکا اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے


یمن کے ہزاروں شہریوں نے صوبہ صعدہ میں امریکا اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کے خلاف نعرے لگائے۔
یمن کے عوام نے جمعہ کوشمالی صوبے صعدہ میں مظاہرہ کرکے یمن پر سعودی عرب اور امریکا کی جارحیت کی مذمت کی - یمنی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد کی تصویریں بھی اٹھائے ہوئے تھے جنھیں ایک سال قبل آج ہی کے دن مغربی شہر الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے طیاروں نے بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔
اس بمباری میں صالح الصماد کے ساتھ ان کے چھے ساتھی بھی شہید ہوگئے تھے۔
سعودی عرب نے امریکا کی ایما پر بعض ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ ر پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیتوں کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اس ملک کا محاصرہ بھی کرلیا ہے البتہ ان تمام حملوں اور جارحیتوں کے باوجود سعودی اتحاد اپنا کوئی بھی مقصد ابھی تک حاصل نہیں کرسکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415922

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415922/یمن-پر-سعودی-عرب-اور-امریکا-کی-جارحیت-مذمت-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com