تاریخ شائع کریں2019 20 April گھنٹہ 14:19
خبر کا کوڈ : 415920

بات چیت کے علاوہ اور کوئی متبادل راستہ نہیں ہے

قطر میں مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کو مایوسی ہوئی ہے۔
امریکی نمائندہ  خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے بیان میں کہاہے کہ قطر میں امن مذاکرات کی منسوخی پر مایوسی ہوئی ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ بات چیت کے علاوہ اور کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔ میں درخواست کرتا ہوں کہ افغان شرکاکی فہرست کو قبول کر کے آگے بڑھیں۔
واضح رہے کہ کل امریکہ، افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات آخری لمحات میں منسوخ ہو گئے تھے۔ مذاکرات کی منسوخی سے امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
طے شدہ شیڈول کے تحت  طالبان اورافغان نمائندوں کےدرمیان ملاقات 20اور21اپریل کوقطر میں ہوناتھی۔
https://taghribnews.com/vdcaumnyw49n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ