تاریخ شائع کریں2019 20 April گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 415916

بحرینی شہریوں کی شہریت کو مذہب کی بنیاد سلب نہیں کیا جاسکتا

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باشلہ نے کہا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے ایک سو اڑتیس بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کی نمائشی عدالت کے اقدام پر گہری تشویش ظاہر کی ہے
بحرینی شہریوں کی شہریت کو مذہب کی بنیاد سلب نہیں کیا جاسکتا
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے ایک سو اڑتیس بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کی نمائشی عدالت کے اقدام پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باشلہ نے بحرینی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو دی جانے والی ایذاؤں اور غیر انسانی سلوک سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہریوں کی شہریت کو نسل پرستانہ اور تفریق آمیز طریقے سے رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد سلب نہیں کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے دہشت گردی میں ملوث ہونے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت بحرین کے ایک سو اڑتیس شہریوں کی شہریت منسوخ یا پھر انہیں قید کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
بحرینی عدالت نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حزب اللہ لبنان کے ساتھ رابطے میں تھے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے ظالمانہ اور تفریق آمیز اقدامات کے خلاف عوام کی پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی سیکورٹی فورس نے سعودی عرب کی فوج کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfytdjvw6dy1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ