تاریخ شائع کریں2019 20 April گھنٹہ 14:02
خبر کا کوڈ : 415911

دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے
دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے
دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ دنیا میں اسلامو فوبیا پروان چڑھ رہا ہے ۔
پاکستان کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جنگی سازوسامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے، دنیا بھرمیں مسلم ممالک کو مختلف مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے جب کہ دنیا میں اسلامو فوبیا بھی پروان چڑھ رہا ہے ۔
جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نے تسلط کومسترد کیا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دی ہے۔
جنرل زبیرمحمود حیات نے کہا کہ مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن بحال ہو جس کیلئے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، پاکستان میں ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdca6mny649n6o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ