تاریخ شائع کریں2019 20 April گھنٹہ 13:06
خبر کا کوڈ : 415888

بھارت میں ٹرین پٹری سےاتر گئی متعدد مسافر زخمی

کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی تھی
حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
بھارت میں ٹرین  پٹری سےاتر گئی متعدد مسافر زخمی
حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم حادثہ کے بعد تقریباً ایک درجن ٹرینوں کے راستے تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
کانپورسے قبل روما ریلوے اسٹیشن کے قریب ہاوڑا سے نئی دہلی جارہی پوروا ایکسپریس (اپ-12303 ) جمعہ کی دیرشب حادثے کا شکارہوگئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے 8 ڈبے پٹری سےاترگئے جبکہ تین ڈبے پلٹ کربری طرح سے حادثہ کا شکارہوگئے۔ حادثے میں 28 سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ریلوے کی امدادی ٹیم نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوعلاج کےلئے ہیلٹ اسپتال میں داخل کرایا۔ ریلوے کے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کے احکامات دیئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0ojyt0fj6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ