تاریخ شائع کریں2019 19 April گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 415712

کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

مختلف علاقوں سے 80 سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں
مختلف علاقوں سے 80 سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں، انہیں بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
مختلف علاقوں سے 80 سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں، انہیں بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماوں علی حسین نقوی، مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور مولانا علی انور جعفری نے وحدت ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بے گناہ شیعہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے، مختلف علاقوں سے 80 سے زائد شیعہ نوجوانوں جن میں صحافی بھی شامل ہیں، بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہےجس سے ملت جعفریہ میں احساس عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور شیعہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جبری گمشدگی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ہمیں ان کے سہولت کاروں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پر تحفظات ہیں، ایسا کرنا ان کو آکسیجن فراہم کرنے اور ہزاروں شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjviex8uqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ