QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن و امان ہو

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توہین، ایرانی مسلح افواج اور ہماری عظیم قوم کی توہین ہے۔

18 Apr 2019 گھنٹہ 17:23

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توہین، ایرانی مسلح افواج اور ہماری عظیم قوم کی توہین ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو مکارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توہین، ایرانی مسلح افواج اور ہماری عظیم قوم کی توہین ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج جمعرات کے روز تہران میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں یوم مسلح افواج کی مناسبت سے شاندار پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےتمام ایرانی فورسز کو یوم مسلح افواج پر مبارکباد دی اور کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردارادا کیا۔
انہوں نےکہا کہ امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن و امان ہو اور بھائی چارے کی فضا بر قرار ہو۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ 18 سالوں کے دوران امریکہ نے علاقے میں افغانستان،عراق،شام ، لبنان، یمن اور دیگر ملکوں میں فوجی مداخلت کی جس سے ان ملکوں کے عوام کو ویرانی اور ذلت و خواری کے علاوہ اور کچھ حاصل نہیں ہوا۔
ایران کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی اور صیہونی حکام یہ خیال بھی نہیں کر رہے تھے کہ ایک دن ان کی دہشتگرد افواج کوغصب کرنے والی سرزمینوں سے نکلنا پڑے گا۔
صدرمملکت حسن روحانی نے کہا کہ ایران کیلئے جو چیز اہمیت کا حامل ہے وہ علاقائی ممالک کی آزادی و استقلال اور امن و استحکام اور دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ان 40 سالوں کے دوران ایران کی مسلح افواج ہمیشہ قوم اور حکومت کے ساتھ کھڑی رہی اور اسلامی نظام کا دفاع کررہی ہیں۔
ایران کے صدر نے کہا کہ ہماری عظیم قوم نے امریکہ کے حالیہ فیصلے کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کی حمایت میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 415625

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415625/غاصب-صیہونی-حکومت-نہیں-چاہتے-کہ-علاقے-میں-امن-امان-ہو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com