QR codeQR code

ایران بھر میں آج یوم مسلح افواج منایا جارہا ہے

ایران بھر میں آج یوم مسلح افواج کے موقع پر مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

18 Apr 2019 گھنٹہ 17:20

حضرت امام خمینی(ره) نے 29 فروردین کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ہر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ہوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں


ایران بھر میں آج یوم مسلح افواج کے موقع پر مختلف قسم کی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(ره) نے 29 فروردین کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ہر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ہوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج دارالحکومت تہران سمیت پورے ملک میں منعقد ہو رہی ہے جس میں جدید ہتھیاروں سمیت ایران میں بنائی گئی دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔
دارالحکومت تہران میں مسلح افواج  کی پریڈ کی تقریب بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے صحن میں جاری ہے جس کے مہمان خصوصی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی ہیں جبکہ اعلی عسکری کمانڈروں اور دفاعی حکام بھی شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 415624

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415624/ایران-بھر-میں-آج-یوم-مسلح-افواج-منایا-جارہا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com