تاریخ شائع کریں2019 18 April گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 415620

عالمی برادری سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں

فلسطینی اتھارٹی کے نامزد وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا
فلسطین کے نئے وزیراعظم نے امریکہ پر فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عالمی برادری سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں
فلسطین کے نئے وزیراعظم نے امریکہ پر فلسطینیوں کے خلاف اقتصادی جنگ مسلط کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے نامزد وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور امریکہ کے عرب اتحادی بھی ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا سینچری ڈیل منصوبہ مردہ ہی پیدا ہو گا۔
نئے فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم اظہار وجود کے نہیں بلکہ آزاد اور خود مختار مملکت کا قیام چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو اقتصادی بنیادوں پر امن و صلح میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ہم غاصبانہ قبضہ ختم کیے جانے خواہاں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سینچری ڈیل، امریکہ کا ایک نیا منصوبہ ہے جسے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کی غرض سے سعودی عرب سمیت بعض عرب ملکوں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
اس ناپاک منصوبے کے تحت بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا، فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی حق نہیں ہو گا اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے باقی بچ جانے والے غرب اردن اور غزہ کا علاقہ ہی فلسطینیوں کی ملکیت ہو گا
https://taghribnews.com/vdchimnkv23nz-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ