QR codeQR code

پیرو کے سابق صدر ایلن گریشیانے گرفتاری کے خوف سے گولی مارلی

پیرو کے سابق صدر نے گولی مار کر خودکشی کرلی

18 Apr 2019 گھنٹہ 16:29

69 سالہ ایلن گریشیا پر رشوت ستانی کے الزامات تھے، پولیس نے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے


پیرو کے سابق صدر نے گولی مار کر خودکشی کرلی۔

جنوبی امریکی ملک پیرو کے سابق صدر ایلن گریشیانے گرفتاری کے خوف سے گولی مارکر خود کشی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ ایلن گریشیا پر رشوت ستانی کے الزامات تھے، پولیس نے انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج چل بسے۔
پیرو کے موجودہ صدر مارٹن وزکارا نے سابق صدر ایلن گریشیا کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
پیرو کے دوبار حکمران رہنے والے ایلن گریشیا نے اس وقت خود کو گولی ماری جب انہیں اطلاع ملی کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے۔
پیرو کے وزیر داخلہ کارلوس مورن نے بتایا کہ ایلن گریشیا پر الزام تھا کہ انہوں نے برازیل کی ایک تعمیراتی کمپنی سے رشوت لی جبکہ سابق صدر اس الزام کو ہمیشہ مسترد کرتے رہے۔
واقعے کے اطلاع ملتے ہی سابق صدر کے حامیوں کی بڑی تعداد اسپتال کے باہر پہنچ گئی۔
پولیس نے انہیں اسپتال سے دور رکھا، ہنگاموں کے پیش نظر ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415617

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415617/پیرو-کے-سابق-صدر-ایلن-گریشیانے-گرفتاری-خوف-سے-گولی-مارلی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com