تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 17:07
خبر کا کوڈ : 415473

مسجد الاقصی امام زمانہ(عج) کا گھر ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی " نے کہا
مولا امیرالمومیین ع نے مسجد کوفہ کو اپنا دارالحکمت بنایا اور امام زمانہ عج مسجد الاقصی کو اپنا گھر قرار دیں گے۔
مسجد الاقصی امام زمانہ(عج) کا گھر ہے
مسجد الاقصی امام زمانہ(عج) کا گھر ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ " آیت اللہ اراکی " نے لولاگر میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر کہا ، مسجد اللہ کا گھر ہے اس میں نجس داخل نہیں ہوا جاسکتا۔
انہوں نے کہا قرآن کی آیت " إِنَّما يُريدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِّرَکُمْ تَطْهيراً" اللہ چاہتا اہلیبیت ع کو تمام نجاستوں سے پاک کردے
آیت اللہ اراکی نے کہا مسلمانوں کے چار مرکز ہیں 1) مسجد الاحرام 2) مسجد الانبی 3) مسجد الاکوفہ 4) مسجد الاقصی، اسلامی تحریک کا آغاز مسجد الحرام سے ہوا اور مولا امیرالمومیین ع نے مسجد کوفہ کو اپنا دارالحکمت بنایا اور امام زمانہ عج مسجد الاقصی کو اپنا گھر قرار دیں گے۔
انہوں نے کہا ایام ولادت امام زمانہ (عج) نزدیک ہیں اور یہی ایام بشریت کی رہنمائی اور نجات کے دن ہیں اور ہم شیعیان اسی دن کے منتظر رہتے ہیں۔
امام مھدی (عج) اپنے ظہور کے بعد حق کو باطل سے مکمل طور سے جدا کردیں گے یہی وجہ ہے کہ آپ عج کی حکومت میں کوئی بھی نقص موجود نہیں ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcd5k0osyt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ