تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 16:48
خبر کا کوڈ : 415468

سیلاب متاثرین کی عالمی امداد میں رکاوٹین امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت حسن روحانی نے کہا
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے سیلاب زدگان کی عالمی امداد میں رکاوٹین کھڑی کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے
سیلاب متاثرین کی عالمی امداد میں رکاوٹین امریکہ کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے سیلاب زدگان کی عالمی امداد میں رکاوٹین کھڑی کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکام نے اپنے دعوے کے برخلاف حالیہ سیلاب کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ اپنی خباثت اور دشمنی کا ثبوت پیش کر دیا۔
صدر ایران نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور امریکہ کے اقدامات کے پیش نظر ضرورت اس بات کی ہے کہ ایرانی عوام تمام مشکلات کے حل کے لیے اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے ان تمام ملکوں کی حکومتوں کی قدردانی کی جنہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران ایران کی حکومت اور عوام کی مدد کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
صدر ایران نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی حکومت عوام کے تعاون سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی اور جنوب مغربی علاقے وسیع پیمانے پر سیلاب کی زد میں تھے جس کے نتیجے میں چھیتر سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdch-mnk623nzkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ