تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 16:41
خبر کا کوڈ : 415466

ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کی سینٹرل کمان کو دہشت گرد قرار دے دیا

ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کرلیا
ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کر کے مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کی سینٹرل کمان کو دہشت گرد قرار دے دیا
ایران کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کر کے مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ممبران نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکا کے مخاصمانہ اور غیر قانونی اقدام کے جواب میں ایک بل بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے امریکی فوج کی سینٹرل کمان سینٹ کام اور اس  سے وابستہ سبھی یونٹوں کو دہشت گرد قرار دے دیا-
 پارلیمنٹ میں یہ بل اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے پیش کیا تھا- ایرانی پارلیمنٹ کے بل میں امریکی سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمان اور اس سے وابستہ یونٹوں کے ساتھ ہر طرح کا فوجی، فنی اور انٹلی جینس تعاون دہشت گردانہ اقدام سمجھا جائے گا-
قبل ازیں امریکی سینٹ کام کو دہشت گرد قرار دینے کے بل کا مسودہ پیش کرتے ہوئے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں قرار دینے کے امریکی اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں-
امریکی حکومت نے علاقے میں ان قوتوں پر دباؤ ڈالنے کی اپنی پالیسی جاری رکھتے ہوئے کہ جنھوں نے واشنگٹن کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو شکست دی ہے، ایران کی سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی اپنی فہرست میں قراردے دیا ہے-
امریکا کے اس اقدام کی دنیا کے بہت سے ملکوں نے مذت کی ہے-
https://taghribnews.com/vdcfvtdjvw6dyja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ