تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 16:37
خبر کا کوڈ : 415463

امید ہے کہ علاقے کے مسائل جلد حل ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا
ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں صدربشاراسد کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آستانہ مذاکرات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا
امید ہے کہ علاقے کے مسائل جلد حل ہوں گے
ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں صدربشاراسد کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آستانہ مذاکرات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شام کے دورے کے بعد ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچے۔ اس موقع پرصحافیوں کے ساتھ گفتگو میں مذاکرات کے ذریعہ شام کے مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ علاقے کے مسائل جلد حل ہوں گے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ شام کے دورے کے موقع پربشار اسد کے حالیہ دورہ ایران، نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری کے دورہ شام کے نتائج، طے پانے والے معاہدوں، آستانہ میں مذاکرات اور اقوام متحدہ کے فریم ورک میں سیاسی حل کے ذریعہ شامی مسائل کے حل کا جائزہ لیاگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ترکی میں دو طرفہ، علاقائی مسائل بالخصوص شام اور شمالی افریقہ پر بات چیت کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے میں ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سیاسی تعلقات اور دونوں ملکوں کے صدور کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے  کل منگل کے روز شام کا دورہ کیا تھا جس کے بعد وہ ترکی پہنچے۔
https://taghribnews.com/vdccepq012bqs08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ