تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 15:40
خبر کا کوڈ : 415446

ٹرمپ نے یمن پر سعودی جارحیت کو ختم کرنے کی قرار داد ویٹو کردی

ٹرمپ نے یمن پر سعودی جارحیت کو ختم کرنے کی قرار داد ویٹو کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی
ٹرمپ نے یمن پر سعودی جارحیت کو ختم کرنے کی قرار داد ویٹو کردی
ٹرمپ نے یمن پر سعودی جارحیت کو ختم کرنے کی قرار داد ویٹو کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن پر مسلط کی گئی  یکطرفہ جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹ نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جارحیت سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت  سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے  لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdok0o9yt0fo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ