QR codeQR code

چلی میں طیارہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے

چلی میں طیارے کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے پائلٹ اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک

17 Apr 2019 گھنٹہ 15:31

طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے قریبی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گھر پہ گرگیا


چلی میں طیارے کو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے پائلٹ اور دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے قریبی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑان بھرتے ہی بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گھر پہ گرگیا جس کے نتیجے میں طیارے اور گھر کو آگ لگ گئی اور طیارہ تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں پائلٹ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔
چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت طیارہ گھر پہ گرا اس وقت وہ خالی تھا اور گھر میں کوئی نہیں تھا۔
چلی کے حکام، ایوی ایشن کے ادارے اور طیارے کی کمپنی نے اپنے اپنے طور پر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 415441

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415441/چلی-میں-طیارہ-حادثے-6-افراد-جاں-بحق-ہوگئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com