تاریخ شائع کریں2019 17 April گھنٹہ 14:15
خبر کا کوڈ : 415408

نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق

میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے
پاکستان کے سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم اور کرپشن کیسز میں سزا یافتہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق
پاکستان کے سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم اور کرپشن کیسز میں سزا یافتہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں اورعارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے لیے آغا خان یونیورسٹی اسپتال سے ایک ٹیم کراچی سے آئی، آج کا مقصد آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز سے ملاقات، بیماری کو سمجھنا اور ہسٹری لینا تھا۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی کوخطرات لاحق ہیں اور عارضہ قلب ان کی زندگی کے لیے خطرہ ہے، دل کی شریانوں میں بلاکج ہے اگر اسٹنٹنگ نہ ہو تو ہوسکتا ہے بائی پاس سرجری کی ضرورت پڑ جائے، دماغ کو خون سپلائی کرنے والے شریانوں میں بھی رکاوٹ ہے، دل کا ایشو اور دماغ کو خون کی سپلائی میں کمی اہم مسائل ہیں۔
ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیرونی معالج سے بھی رابطے میں ہیں، جس سطح پر انہیں اسپتال داخل کرنے کی ضرورت پڑے گی انہیں داخل کردیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbgsbawrhb8ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ