تاریخ شائع کریں۲۷ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۶:۵۲
خبر کا کوڈ : 415232

سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرکے امریکہ نے اپنی حقیقت دنیا پر آشکار کردی

اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان آیت‌الله سید احمد خاتمی نے کہا
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرکے امریکہ نے اپنی حقیقت دنیا پر آشکار کردی
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان کی پستی اور انسانیت کے خلاف ان کی سازشوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان آیت‌الله سید احمد خاتمی نے کل گارڈین کونسل (مجلس خبرگان رهبری) کے اعلی سطحی اجلاس  کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حتی آپس میں جنگ کرنے والے ممالک بھی انسانی مسائل پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انسانی ھمدردی کے نام پر بھی ایران کے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی جس سے ان کی پستی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
آیت‌الله سید احمد خاتمی نے امریکہ کی جانب سے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے اس قسم کے اقدام کے بعد ایرانی مسلح افواج اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی جو ایرانی عوام میں ہر دلعزیز تھے اور ہیں ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے دائرے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا جس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشت گرد گروہ میں شامل کر دیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس