QR codeQR code

شمالی افغانستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں 93 ہلاک

وبائی کونسل کے چیئرمین روز محمد نے اعلان کیا ہے

16 Apr 2019 گھنٹہ 16:24

شمالی افغانستان کے صوبے سمنگان میں سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں کم از کم ترانوے اہلکار ہلاک ہو گئے


شمالی افغانستان کے صوبے سمنگان میں سیکورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں کم از کم ترانوے اہلکار ہلاک ہو گئے۔
شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کی صوبائی کونسل کے چیئرمین روز محمد نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر طالبان کے حملوں میں تراکنوے سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ کابل حکومت کی جانب سے اگر صوبے کے لئے امدادی فورس روانہ نہ کی گئی تو صوبے سمنگان طالبان کے ہاتھوں سقوط کر جائے گا۔
سمنگان کی صوبائی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ مختلف افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کے نتیجے میں سمنگان کی صورت حال ابتر ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 415230

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/415230/شمالی-افغانستان-میں-سیکورٹی-اہلکاروں-پر-طالبان-کے-حملے-93-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com