تاریخ شائع کریں۲۶ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۲:۱۴
خبر کا کوڈ : 414997

امریکہ کا سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام امت مسلمہ کے لیے باعث افتخار ہے

لبنان میں اہلسنت کی مقاومتی تنظیم " جبھہ عمل اسلامی" کے رکن عالی " شیخ زھیر عثمان جعید" نے کہا
سپاہ پاسداران کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا اسلام دشمنی کی کھلی عکاسی کرتا ہے اور سپاہ پاسداران امت اسلامی کے لیے باعث فخر ہے
امریکہ کا سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام امت مسلمہ کے لیے باعث افتخار ہے
امریکہ کا سپاہ پاسداران کے خلاف اقدام امت مسلمہ کے لیے باعث افتخار ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان میں اہلسنت کی مقاومتی تنظیم " جبھہ عمل اسلامی" کے رکن عالی " شیخ زھیر عثمان جعید" نے تقریب کے خبر نگار سے امریکہ کی جانب سے سپاہ پاسداران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ،" سپاہ پاسداران کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا اسلام دشمنی کی کھلی عکاسی کرتا ہے اور سپاہ پاسداران امت اسلامی کے لیے باعث فخر ہے جبکہ امریکہ کا اقدام ظالمانہ اور باطل ہے"۔
انہوں نے کہا جمہوری اسلامی ایران تمام تر اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے باوجود ملک کے داخلی اور خارجی دشمنوں سے مقابلہ کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ایران کے نظریہ کی جیت ہوئی ہے جبکہ امریکہ ہمیشہ سے ہی ایران کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں مزید کہا ، امریکہ کا سپاہ پاسداران پر پابندی لگانا کسی بھی صورت میں باعث نہیں بن سکے گا کہ "رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای" دنیا کے مظلومین کی حمایت سے دستبردار ہوجائیں، جمہوری اسلامی کسی بھی مشکل وقت میں تنہا نہیں ہے دنیا کے مظلوم اور آزاد فکر انسان جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس