تاریخ شائع کریں2019 15 April گھنٹہ 18:11
خبر کا کوڈ : 414992

مائیک پومپیو کا ایران کی وینزویلا میں مداخلت کا الزام مضحکہ خٰیز ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے
وینزوئیلا میں ایران کی مداخلت کے بارے میں امریکی وزیر حارجہ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے
مائیک پومپیو کا ایران کی وینزویلا میں مداخلت کا الزام مضحکہ خٰیز ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وینزوئیلا میں ایران کی مداخلت کے بارے میں امریکی وزیر حارجہ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ لاطینی امریکہ کے ملکوں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس بات کو بھول رہا ہے کہ اقوام عالم بیدار ہو چکی ہیں اور وہ اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔ترجمان وزارت خارجہ نے وینزوئیلا میں ایرانی ماہرین کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں کہ حکومت وینزوئیلا کی درخواست پر ایرانی ماہرین اس ملک میں پانی و بجلی کا سسٹم صحیح کرنے میں مدد و تعاون کر رہے ہیں امریکہ نے وینزوئیلا کے تیس ارب ڈالر کا زرمبادلہ غارت کر کے اس ملک کی قوم کے خلاف اقتصادی جنگ شروع کر دی ہے۔سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ، وینزوئیلا کے عوام پر اس بات کا دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کریں یا پھر بھوک مری کا سامنا کریں جبکہ امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر جنوبی امریکہ میں تخریبی اقدامات کا الزام عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران وینزوئیلا میں مداخلت کر رہا ہے اور امریکہ اس کے اس اقدام کا مقابلہ کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdci35a5rt1az32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ