تاریخ شائع کریں2019 15 April گھنٹہ 18:03
خبر کا کوڈ : 414991

ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ سے ملاقات

عراق کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نے پیر کے روز تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ جینین ہینس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عراق کے حالات کاجائزہ
ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ سے ملاقات
عراق کے امور میں اقوام متحدہ کی نمائندہ نے پیر کے روز تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نمائندہ جینین ہینس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عراق کے حالات، داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ موقف اور ایران کے خلاف علاقے کے بعض ملکوں کی اشتعال انگیزی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔حکومت امریکہ نے آٹھ اپریل دو ہزار انیس کو ایران مخالف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف سرگرم عمل سیکورٹی فورس پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہ جنھوں نے علاقے میں واشنگٹن کے شرمناک مقاصد کو ناکام بنایا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام ان گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جسے امریکہ دہشت گرد گروہوں کی فہرست قرار دیتا ہے۔ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے بھی امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں مغربی ایشیا میں تعینات امریکی فوجیوں اور اس کی تمام یونٹوں کو دہشت گرد اعلان کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchwknkz23nzwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ