QR codeQR code

غزہ میں صہیونی فوج کے جرائم کا سلسلہ جاری

فلسطینی شہری غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں احتجاج کر رہے تھے

15 Apr 2019 گھنٹہ 17:47

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی بلااشتعال اور وحشیانہ فائرنگ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔


غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی بلااشتعال اور وحشیانہ فائرنگ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں احتجاج کر رہے تھے جن کو منتشر کرنے کے لئے صیہونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ادھر مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔قابل ذکر ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414986

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414986/غزہ-میں-صہیونی-فوج-کے-جرائم-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com