QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کا دورہ بحرین شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام

بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے

15 Apr 2019 گھنٹہ 17:22

بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔


بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے لئے غاصب صیہونی حکومت کے سیاسی و تجارتی وفد کا دورہ منامہ منسوخ ہو گیا۔
رائٹرز کے مطابق منامہ کی بین الاقوامی اقتصادی کانفرنس کے سربراہ جناتھن اورٹمائز نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں کہ بحرین نے اسرائیل کے وفد کا استقبال کئے جانے کی بات کہی تھی اس وفد نے اتوار کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسرائیلی وفد کی جانب سے یہ فیصلہ، بحرین کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیلی وفد کی شرکت کی مذمت کئے جانے کے بعد کیا گیا۔
اس سے قبل بحرینی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ منامہ کانفرنس میں اسرائیل کے وزیر اقتصاد کی سربراہی میں اسرائیل کا ایک پینتالیس رکنی وفد، شرکت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 414976

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414976/غاصب-صیہونی-حکومت-کا-دورہ-بحرین-شروع-ہونے-سے-پہلے-ہی-ناکام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com