QR codeQR code

پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل دہلی پرواز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔

15 Apr 2019 گھنٹہ 17:18

افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل دہلی پرواز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔


افغانستان کے وزیر خارجہ نے کابل دہلی پرواز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔
افغان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کابل میں پاکستان کے سفیر زاہد نصراللہ خان سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے تعمیری تعلقات کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کابل دہلی اور دہلی کابل پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کی درخواست کی ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی سخت کشیدگی کے بعد اسلام آباد نے ہندوستانی پروازوں کے لئے اپنے فضائی حدود بند کر دیئے تھے جس کے بعد افغانستان سے ہندوستان جانے والی پروازیں معطل ہو گئی تھیں۔
پاکستان کے اس فیصلے کے بعد افغانستان اور ہندوستان کے درمیان پرواز کا وقت دو گھنٹے کے بجائے، چھے گھنٹے ہو گیا اس لئے کہ ان پروازوں کو پاکستانی حدود سے باہر کے راستے سے رفت و آمد کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 414975

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414975/پاکستان-کے-سفیر-زاہد-نصراللہ-کی-افغان-وزیر-خارجہ-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com