>> سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2019 15 April گھنٹہ 17:12
خبر کا کوڈ : 414974

سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا

وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
سعودی جنگی طیاروں نے الحدیدہ کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا
جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے ہیں جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صعدہ  کے علاوہ الحدیدہ کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا اور الشیخ اور اسی طرح القمہ ہوٹل پر شدید حملے کئے۔
صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے، نجران اور جیزان میں واقع سعودی فوجی اہداف پر اندرون ملک تیار کردہ زلزال ایک میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی اس کارروائی میں جارح سعودی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس کے بہت سے فوجی اور کرائے کے ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج کے اسنائپروں نے جنگ کے مختلف محاذوں پر دسیوں سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں رقابہ مراش میں جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے درجنوں کرائے کے فوجی مارے گئے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciy5a55t1az32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ