تاریخ شائع کریں۲۶ فروردين ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۰۵
خبر کا کوڈ : 414971

ٹرمپ لوگوں کو الہان عمر کے خلاف تشدد پر اکسا رہے ہیں

امریکی صدر ٹرمپ اب کچھ اس قسم کے کام کر رہے ہیں جن کا دفاع اب ان کی ترجمان کر رہی ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اپنے صدر کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف لوگوں کو تشدد پر نہیں اکسایا۔
ٹرمپ لوگوں کو الہان عمر کے خلاف تشدد پر اکسا رہے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ اب کچھ اس قسم کے کام کر رہے ہیں جن کا دفاع اب ان کی ترجمان کر رہی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اپنے صدر کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف لوگوں کو تشدد پر نہیں اکسایا۔
ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مسلم خاتون الہان عمر اور نائن الیون کی ویڈیو کو یکجا کرکے پیش کیا جس کے بعد اس متنازع وڈیو کے حوالے سے ان پر کئی اطراف سے الزامات عائد کیے گئے۔
اس وڈیو سے متعلق بعض افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ لوگوں کو رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف تشدد پر ابھار رہے ہیں، یہ بات کرنے والوں میں امریکا کی سب سے طاقت ور ڈیموکریٹ شخصیت اور اسپیکر نینسی پلوسی بھی شامل تھیں۔
پلوسی نے واضح بیان دیا تھا کہ انہوں نے الہان کے تحفظ کے لیے سیکورٹی حکام سے بات کی ہے اور ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اس کلپ کو ہٹا دیں۔
واضح رہے کہ الہان عمر نے اپنے ایک بیان میں نائن الیون والے واقعے پرکہا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کی جانب سے کیا گیا ایک واقعہ تھا جس پر ٹرمپ نے نائن الیون کے واقعات کی وڈیو میں الہان عمر کے بیان کی وڈیو شامل کرکے پیش کی تھی اور آخر میں کہا گیا تھا نائن الیون ہمیں یاد ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس