QR codeQR code

امریکی حکام دنیا کے آزاد ملکوں میں کھلی مداخلت کر رہے ہیں

خارجہ پالیسی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا

15 Apr 2019 گھنٹہ 16:57

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں گھٹتے ہوئے امریکی اثرورسوخ کی بنا پر واشنگٹن دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔


روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں گھٹتے ہوئے امریکی اثرورسوخ کی بنا پر واشنگٹن دیگر ملکوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
روس کی داخلہ اور خارجہ پالیسی کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی حکام دنیا کے آزاد ملکوں میں کھلی مداخلت کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ وینیزویلا کی قانونی حکومت گرانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے بھی درپے رہا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک وینیزویلا کے امریکہ مخالف صدر نکولس مادورو کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مخالف رہنما خوان گوآئیدو کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔
امریکہ نے حکومت وینیزویلا پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے کراکاس کے خلاف پابندیاں بھی عائد کردی ہیں جبکہ بجلی کے قومی نیٹ ورک پر سائبر حملے کر کے صورتحال کو اپنے مفاد موڑنے کی کوشش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414969

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414969/امریکی-حکام-دنیا-کے-آزاد-ملکوں-میں-کھلی-مداخلت-کر-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com