QR codeQR code

مجھے پورا اختیار حاصل ہے جسے چاہو ملک سے نکالو، ٹرمپ

غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا یا کہیں اور منتقل کرنے کا حق، قانون نے انھیں دیا ہے۔

15 Apr 2019 گھنٹہ 16:50

غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا یا کہیں اور منتقل کرنے کا حق، قانون نے انھیں دیا ہے۔


امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا یا منتقل کرنا ان کا قانونی حق ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنا یا کہیں اور منتقل کرنے کا حق، قانون نے انھیں دیا ہے۔
اس سے قبل جمعے کے روز بھی انھوں نے کہا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو خاص شہروں میں منتقل کیا جائے گا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں کے میئروں نے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے خاص مقام یا شہر معین کئے جانے پر مبنی ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شہروں میں قانونی طور پر امریکہ میں رہائش پذیر تارکین وطن کا استقبال کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کئے جانے والے شدید احتجاج کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ تارکین وطن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے پر زور دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 414961

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414961/مجھے-پورا-اختیار-حاصل-ہے-جسے-چاہو-ملک-سے-نکالو-ٹرمپ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com