QR codeQR code

24 گھنٹوں میں امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ سے 15 ہلاک

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے

15 Apr 2019 گھنٹہ 16:46

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔


امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کنٹیکٹ، ایلی نوائے، میری لینڈ اور میسا چوسٹس، سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ترپن واقعات ریکارڈ کیے گئے۔  
گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوئے۔
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔
امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کے لئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث، وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 414959

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414959/24-گھنٹوں-میں-امریکہ-کی-مختلف-ریاستوں-فائرنگ-سے-15-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com