تاریخ شائع کریں2019 14 April گھنٹہ 16:49
خبر کا کوڈ : 414702

عراقی مقاوامتی تنظیم بدر تنظیم کی جانب سے سپاہ پاسداران کی حمایت

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
عراق میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیموں اور گروہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کی
عراقی مقاوامتی تنظیم بدر تنظیم کی جانب سے سپاہ پاسداران کی حمایت
عراق میں دہشت گردی کے خلاف سرگرم اسلامی مزاحمتی تنظیموں اور گروہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی گروہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی صدر کے اقدام کی بھر پورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دینے اور ان کی بھر پور حمایت کرنے والا امریکہ پہلا ملک ہے ۔ امریکہ سازش اور دہشت گردی کا اصلی اور بنیادی محور ہے۔

نجف اشرف میں عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ابو فرقد السعداوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ داعش، النصرہ فرنٹ اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور سرپرستی میں امریکہ نے اہم کردار ادا کیا ہے امریکہ خود دہشت گرد ہے اور دہشت گرد گروہوں کا حامی ہے اس کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا مضحکہ خیز ہے اگردہشت گردی کے خلاف جنگ میں  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت نہ ہوتی تو آج تک امریکہ کے آلہ کاردہشت گردوں کا 4 سے 5 ممالک پر قبضہ ہوگیا ہوتا۔
https://taghribnews.com/vdchvknki23nzqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ