تاریخ شائع کریں2019 14 April گھنٹہ 16:34
خبر کا کوڈ : 414694

خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا
قطر کے وزیر خارجہ کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں
قطر کے وزیر خارجہ کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
دوحہ میں اپنے جرمن ہم منصب ہیکو ماس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ ہم عالمی قوانین کے مطابق اپنے اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر غیر مشروط مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خلیج فارس کا بحران علاقے کی قوموں کے دانشمندانہ عمل کے ذریعے حل کرلیا جائے گا۔قطر کے وزیر خارجہ نے اس پہلے بتایا تھا کہ کویت اور سعودی عرب خلیج فارس کے بحران کو حل کرنے کے لیے صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں کویت نے تمام فریقوں سے اپیل کی تھی کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی بحالی کا راستہ ہموار کریں۔کویت کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے باوجود سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بحرین اور مصر جیسے ممالک قطر سے اپنی پیش کردہ تیرہ شرائط قبول کرلینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح میں کمی، حماس اور اخوان المسلمین کے رہنماؤں کو بے دخل کرنا اور الجزیرہ ٹیلی ویژن کی بندش، مذکورہ ملکوں کی جانب سے قطر کو پیش کی جانے والی تیرہ شرائط میں سر فہرست ہیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے جون سن دوہزار سترہ میں بیک وقت قطر کے ساتھ تمام تعلقات توڑ لیے تھے۔
https://taghribnews.com/vdchwknkk23nz-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ