QR codeQR code

فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری

یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے ہفتے کو ایک بار پھراحتجاجی مظاہرہ کیا

14 Apr 2019 گھنٹہ 16:30

فرانس کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے بائیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے


فرانس کے ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے بائیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے ۔
فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے ہفتے کو ایک بار پھراحتجاجی مظاہرہ کیا-
مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام  اور صدر میکرون کے خلاف شدید نعرے لگائے -
پیرس کے ساتھ ساتھ بوردو ، دیژون ، کان اور مون پلیہ شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے -
فرانس کے ایل سی ای ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ بائیسویں ہفتے بھی یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے فرانس کے مختلف  شہروں کی سڑکوں پر نکل کر سرمایہ دارانہ نظام اور صدر میکرون کی اقتصادی اصلاحات کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے -
فرانس کی وزارت داخلہ کی اعداد وشمار کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں کے آغاز سے اب تک تقریبا دس افراد ہلاک اور تین ہزار تین سو زخمی ہوچکے ہیں - 
واضح رہے کہ سترہ نومبر سے صدر میکرون کی پالیسیوں پر عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے اور قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی جانب سے پندرہ جنوری سے دو ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کے اعلان کے باوجود احتجاج کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور لوگ صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 414692

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/414692/فرانس-میں-سرمایہ-دارانہ-نظام-کے-خلاف-مظاہرے-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com