تاریخ شائع کریں2019 26 March گھنٹہ 16:12
خبر کا کوڈ : 410818

سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے
سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں شیراز میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی جائے گی۔ ایرانی صدر نے وزیر داخلہ کو شیراز میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے علل و اسباب کی تحقیق کا بھی حکم دیا ہے۔ صدر روحانی نے سیلاب سے متاثرہ تمام صوبوں کے گورنروں اور حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام توانائیوں سے استفادہ کریں۔
https://taghribnews.com/vdcb8gbawrhb8wp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ