تاریخ شائع کریں2019 26 March گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 410780

پاکسان کو چین کی جانب سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے
چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں
پاکسان کو چین کی جانب سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول
چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں، چین سے ملنے والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjoyexyuqevaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ