تاریخ شائع کریں2019 25 March گھنٹہ 18:57
خبر کا کوڈ : 410689

میزائیل حملے کے بعد صہیونی ریاست میں کھلبلی مچ گئی

غزہ سے فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے کی خبر
صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اپنے دورہ امریکہ میں ایپک صیہونی لابی میں تقریر کا پروگرام منسوخ کر کے اسرائیل واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے
میزائیل حملے کے بعد صہیونی ریاست میں کھلبلی مچ گئی
تل ابیب پر فلسطین کی تحریک مزاحمت کے میزائل حملے کے بعد صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو اپنے دورہ امریکہ میں ایپک صیہونی لابی میں تقریر کا پروگرام منسوخ کر کے اسرائیل واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔
پیر کی صبح عالمی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب کے شمالی علاقے پر غزہ سے فلسطینی مجاہدین کے میزائل حملے کی خبر دی جس میں کم از کم سات صیہونی زخمی ہو گئے۔
شمالی تل ابیب پر فلسطینی مجاہدین کے اس میزائل حملے کے بعد غزہ کے قریب علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مکمل طور پر چوکس ہو گئے۔
ایسو شیئیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں میزائل حملے کا سائرن بجنے کے بعد شمالی تل ابیب میں ہاشارون کے علاقے میں شدید دھماکہ ہونے کی آواز بھی سنی گئی جس کے بعد صیہونی فوج نے غزہ سے میزائل حملہ ہونے کا اعلان کیا اور پھر صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی اور ان پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنیک نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شمالی تل ابیب میں خطرے کا سائرن بجنے لگا اور تھوڑی ہی دیر کے بعد اس علاقے پر راکٹ یا میزائل حملہ ہوا۔
الحدث ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم بھی غزہ سے ہونے والے اس میزائل حملے کا مقابلہ نہ کر سکا اور شمالی تل ابیب دھماکے سے لرز اٹھا۔
فلسطینی مجاہدین کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پر کئی بار حملے کئے جن میں کئی فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو جو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور ایپک کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے لئے واشنگٹن کے دورے پر تھے، تل ابیب پر ہونے والے حملے کے بعد اپنے اس دورے کا پروگرام تبدیل کرنے پر مجبور ہو گئے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو امریکی صدر سے ملاقات کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن ادھورا چھوڑ کر واپس مقبوضہ فلسطین کے لئے روانہ ہونے پر مجبور ہو گئے۔
اس سے قبل نتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ وہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مختلف علاقائی مسائل منجملہ ایران کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
اس سلسلے میں اخبار ہاآریٹز نے رپورٹ دی تھی کہ نتن یاہو، امریکہ کے چار روزہ دورے پر واشنگٹن کے لئے روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ملاقات کریں گے اور ایپک کے سالانہ اجلاس سے بھی خطاب کریں کے۔
اب وہ ایپک کے اجلاس سے اپنا خطاب منسوخ اور دورہ امریکہ ادھورا ہی چھوڑ کر تل ابیب واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdch6vnkw23nz-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ