تاریخ شائع کریں2019 25 March گھنٹہ 14:25
خبر کا کوڈ : 410640

وزیراعظم کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے

برطانیہ کی کابینہ کے وزرا نے اس بات سے اتفاق کر لیا ہے
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن حکومت کے بیشتر وزرا اس بات پر متحد ہو گئے ہیں کہ وزیراعظم کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے
وزیراعظم کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ لندن حکومت کے بیشتر وزرا اس بات پر متحد ہو گئے ہیں کہ وزیراعظم کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے۔

اخبار سنڈے ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ برطانیہ کی کابینہ کے وزرا نے اس بات سے اتفاق کر لیا ہے کہ وزیراعظم تھریسا میے کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
تھریسا میے کے قریبی ساتھیوں کا بھی کہنا ہے کہ انھیں مستعفی ہو جانا چاہئے اور وہ مستعفی ہونے پر غور بھی کر رہی ہیں۔ بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ تھریسا میے یورپی یونین سے علیحدگی کی تاریخ انتیس مارچ سے قبل مستعفی ہو سکتی ہیں۔
اخبار سنڈے ٹائمز نے سروے نتائج کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں برطانوی عوام کو اب وزیر اعظم سے کوئی امید نہیں رہی ہے۔ برطانیہ میں رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عوام کی اکثریت، بریگزٹ کی حمایت سے پیشمان ہو گئی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ کئی لاکھ برطانوی شہریوں نے یورپی یونین سے علیحدگی کے خلاف لندن کی سڑکوں پر مظاہرے کیے۔
https://taghribnews.com/vdcee78e7jh8zpi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ